کنزیومرآٹو لیز
یہ ڈویژن گذشتہ پینتیس سال سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمت میں کوشاں ہے۔ کنزیومر آٹو ڈویزن، او-ایل-پی کا ایک اہم شعبہ ہے جو صارفین کو اپنے ذاتی استعمال کے لیے نئ اور پرانی گاڑیاں خریدنے کی مد میں آسان اقساط پر قرض فراہم کرتا ہے۔ اس ڈویژن کا بنیادی مقصد لوگوں کو ان کی مالیاتی ضروریات اور بساط کے مطابق وسیع طرز اور آسان شرائط پر پیسے کی فراہمی ہے جسے ان کی اہلیت کی جانچ پڑتال اور دیگر ضابطوں کو پورا کرتے ہوئے کم سے کم کاغذی کاروائ کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے۔
ہمارے باصلاحیت، متحرک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ٹیم آپ کی مالی ضروریات کے مطابق موزوں ترین آپشن (انتخاب) کے ساتھ آپ کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
او ایل پی کنزیومر آٹو لیز کی نمایاں خصوصیات
او ایل پی کنزیومر آٹو ڈویژن صارفین کو گاڑیاں لیز پر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ہماری پیش کردہ مصنوعات درج ذیل ہیں:

اسٹریٹ لیز

اسٹیپ اپ اور اسٹیپ ڈاؤن لیز

بیلون پیمنٹ لیز

گریس پیریڈ کے ساتھ لیز
- ہماری آٹو لیز کے معاہدے ناقابلِ منسوخ ہوتے ہیں اور عموماً تین سے پانچ سال کی مدت کے لیے ہوتے ہیں۔
- لیز لینے والے کو مینوفیکچرر کی جانب سے فراہم کردہ تمام وارنٹیز، گارنٹیز وغیرہ کے مکمل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
- ہم اثاثے اور صارف دونوں کے لیے جامع انشورنس فراہم کرتے ہیں۔
- اسالمی ونڈو کا آپشن بھی دستیاب ہے۔
- او ایل پی برانچ نیٹ ورک پاکستان بھر میں ملک گیر سطح پر موجود ہے۔
- او ایل پی کنزیومر آٹو ڈویژن صارفین کی ضروریات کے مطابق گاڑیوں کا نہایت لچکدار انتخاب فراہم کرتا ہے، چاہے وہ امپورٹڈ ہوں یا لوکل، رجسٹرڈ ہوں یا غیر رجسٹرڈ، حتیٰ کہ بعض پرانے ماڈلز کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

(Eligibility Criteria) اہلیت کا معیار
ہمارے کنزیومر آٹو لیز پروڈکٹ کے لیے اہل ہونے کے لیے صارفین کا درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے:
- ایک کاروباری ادارہ، چاہے وہ واحد ملکیت ہو یا سرکاری و نجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری میں ہو۔
- چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں سے لے کر بڑی کارپوریشنز تک کے کارپوریٹ ملازمین۔
- خود مختار پیشہ ور افراد جیسے ڈاکٹر، انجینئر، آرکیٹیکٹ، وکیل وغیرہ
- لیز یا فنانسنگ کے وقت کم از کم عمر 21 سال
- پاکستانی شہری،
کیلکولیٹر
اپنے کرایے کی ادائیگی کا تعین کرنے کے لیے ہمارا کیلکولیٹر استعمال کریں!














