انشورنس: کارپوریٹ ایجنسی
او ایل پی میں ہم نے ہمیشہ اپنے صارفین کو جدید اور ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیز پر دیئے گئے / مالیاتی اثآثوں کی انشورنس کا بندوبست کرنا ان میں سے ایک ہے۔ اس تجربے کی صارفین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی کی روشنی میں اوایل پی نے ان صارفین کو انشورنس کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے اوایل پی سے فنانسنگ سہولیات حاصل نہیں کیں۔
اس مقصد کے لئے اوایل پی نے پاکستان کی سرکردہ انشورنس کمپنیوں کے ساتھ "کارپوریٹ ایجنسی ایگریمنٹ” کیا ہے جو انشورنس انڈسٹری میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک شہرت رکھتی ہیں۔او ایل پی کا کارپوریٹ انشورنس ایجنسی کے لیے منتخب کردہ انشورنس کمپنیوں کے ساتھ شاندار تجربہ رہا ہے جس کا ثبوت اوایل پی کا ایک بہت بڑا مطمئن پورٹ فولیوہے۔
ایک کارپوریٹ ایجنٹ کے طور پر، اوایل پی صارف کی ضرورت کے مطابق تمام قسم کی جنرل انشورنس کوریج فراہم کررہا ہے جن میں موٹر، فائر، میرین وغیرہ کی انشورنس شامل ہیں مگر صرف ان تک محدود نہیں۔
کارپوریٹ ایجنٹ ہونے کے ناطے، ہم او ایل پی میں مختلف اقسام کے جنرل انشورنس کوریج ایگریمنٹس کے بندوبست کی پیشکش کرتے ہیں، جن میں -شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں
موٹر
آگ
میرین
اہلیت کا معیار
تمام چھوٹے کاروباری ادارے، درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور کارپوریٹ ادارے جو ایس ایم ای اور ایس بی پی کے کارپوریٹ/کمرشل بینکنگ پی آر کی تعمیل کرتے ہیں، کمرشل فلیٹ فنانسنگ کے اہل ہوں گے۔
قبل از وقت ختم کرنا
اگر صارف طے شدہ مدت سے پہلے معاہدے کو ختم کرنا چاہتا ہے، تو صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ متفقہ قیمت پر گاڑی خرید سکے جیسا کہ فنانسنگ دستاویزات کا حصہ بننے والے ٹرمینل ویلیو شیڈول میں بتایا گیا ہے۔
کرایہ کیلکولیٹر
اپنے ادائیگی کے منصوبے کا تعین کرنے کے لیے ہمارے کیلکولیٹر استعمال کریں!










