او ایل پی فنانشل سروسز پاکستان لمیٹڈ (سابقہ "اورکس لیزنگ پاکستان لمیٹڈ") جولائی 1986 میں اورکس کارپوریشن، جاپان اور مقامی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم کی گئی۔ کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں درج ہے۔
او ایل پی کا مرکزی دفتر کراچی میں واقع ہے جبکہ اس کی 38 شاخیں ملک بھر کے 35 شہروں میں موجود ہیں۔ اورکس کارپوریشن 49.6 فیصد شئیر ہولڈنگ کے ساتھ اس کمپنی کی سب سے بڑی شئیر ہولڈر ہے۔ 1964میں قائم کیا گیا اورکس، جاپان معروف اور مربوط مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے گروپوں میں سے ایک ہے جو دنیا بھر کے 37 ممالک میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔اورکس گروپ کے پاس 55 سال کے آپریشنز کا تجربہ ہے اوراس کا کل اثاثہ 12،405ارب جاپانی ین ہےاور 30 جون 2019تک 2،887ارب جاپانی ین کی ایکویٹی ہے جو کہ بالترتیب 118ارب امریکی ڈآلراور 27ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
او ایل پی پاکستان بھر میں صارفین کو جدید ویلیو ایڈڈمالیاتی مصنوعات کی فراہمی حسب ضرورت فراہم کرتا ہے۔ 33سالہ بین القوامی تجربے اور مقامی مہارت کے امتزاج او ایل پی کو ایک مخصوص مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے۔ او ایل پی کو اس بات پر فخر ہے کہ اس کنے چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبارکو بڑے کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کے ساتھ براہراست اور بالواسطہ ہزاروں ملازمتوں کی فراہمی میں بھی مدد کی ہے۔ آج او ایل پی پاکستان کی سب سے بڑی ایس ایم ای فوکسڈ نان بینکنگ فنانشل کمپنی ہے
مقصد
ایک پرکشش مستند ادارےاورایسےماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا جہاں بہترین صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے۔ صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ مصنوعات اور خدمات میں جدت کو فروغ دیا جائے۔ کاروباری شراکت داروں کے لئے کامیاب مواقع اور کم مراعات یافتہ طبقے کو بہتر سرمایہ کاری کے ذریعے مدد فراہم کی جائے۔
نظریہ
مختلف اقسام کے کاروبار کے لئے مؤثر اور لچکدار مالیاتی خدمات میں اعلی ترین مقام حاصل کرنا۔