ایسوسیایشن

این بی ایف آئی اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان

OLP Associations

 

NBFI اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان (دی ایسوسی ایشن) کو 29 جولائی 2010 کو مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستاناور لیزنگ ایسوسی ایشن آف پاکستانکو ملا کر شامل کیا گیا تھا



اوورسیز چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز

OLP Associations

1860 میںقایم کی گئی کراچی چیمبر آف کامرس ، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جس کا کام ملک میں تجارت اور صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا ہوتا ہے

بطور قدیم ترین اور سب سے بڑی سرمایہ کاری چیمبر، او آئی سی سی آئی مختلف النوع رکنیت سے استفادہ کرتی ہے جو شعبوں اور جغرافیہ دونوں اعتبار سے متنوع ہے۔ اس وقت اس کے 208 اراکین 35 مختلف ممالک اور تجارت و صنعت کے 14 مختلف شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل

OLP Associations

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) ایک کاروباری پالیسی کی وکالت کرنے والا پلیٹ فارم ہے، جسے پاکستان کے 14 بڑے نجی کاروباری اداروں اور گروپس، بشمول بین الاقوامی کمپنیوں، نے قائم کیا۔ پی بی سی کے کاروبار ملکی معیشت کے تقریباً تمام باقاعدہ شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

پی بی سی ایک ہمہ جہتی صنعتی وکالتی گروپ ہے۔ یہ حکومت کے متعلقہ محکموں، وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تنظیموں سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کرتا ہے تاکہ ان بڑے مسائل پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے جو پاکستان کے اندر اور پاکستان سے کاروبار کے طریقہ کار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔