کمپنی کی معلومات

  • محترم خالد عزیز مرزا

    چئیرمین

    پچاس سالہ تجربہ رکھنے والے خالد عزیز مرزا، 68-1966 تک متنوع کاروباری گروپ اسمیرالی فینسی گروپ میں مختلف ایگزیکٹیو عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 83-1968 کے درمیان، جناب مرزا نے پاکستان اور برطانیہ میں پروجیکٹ فنانس، کارپوریٹ انضمام اور حصول، سیکیورٹیز ایشو،ٹریننگ اور پورٹفولیو مینیجمنٹ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بینکنگ کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ انہوں نے فروری 1983میں آئی ایف سی میں بطور سرمایہ کاری آفیسر شمولیت اختیار کی اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے انہوں نے ترکی میں آئی ایم ایف کے چیف آف مشن 96-1994اور تھائی لینڈ میں ریجنل مشن 1998-2000 کے طور پر خدمات انجام دیں۔
    بعد ازاں انہوں نے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان 2000-2003کی حیثیت سی انہوں نے کیپیٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ سیکٹر اصلاحات کا ایک بڑا پروگرام نافذ کیا اور کمیشن کی ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے اقدامات کئے۔ جس کے بعد انہوں نے 06-2003 کے درمیان مشرقی ایشیائی اور پیسیفک ریجن میں مالیاتی اور نجی شعبے کی ترقی کے لئے عالمی بینک کے پروگرام کا نفاز کیا۔ بعد ازاں اجارہ داری کنٹرول اتھارٹی کے چئیرمین کی حیثیت سے جولائی 2006تااکتوبر2007انہوں نے اصلاحات متعارف کروائیں جس کا مقصد ادارے کی استعداد کو بہتر بنانا تھا اور حکومت کو اس ادارے کو ایک جدید مسابقتی ایجنسی میں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔اکتوبر 2007سے اگست 2010تک کمیشن کے پہلے چیئرمین مقرر ہوئے اور نئی مسابقتی حکومت کے تمام پہلووں کو کامیابی سے فافذ کیا۔ نیز ایجنسی کی استعداد کا اعلی میعار حاصل کرنے والے کمیشن کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے۔ ستمبر 2010سے مرزا لمس (لاہور)میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہنے کے ساتھ 2014سے بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں

  • جناب راشد احمد جعفر

    آزاد ڈائریکٹر

    مسٹر راشد احمد جعفر کے پاس ایف. ایف. فرگوسن اینڈ کمپنی کے ساتھ 37 سال کا تجربہ ہے، جس میں 23 سال تک شریک کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ پاکستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس انسٹی ٹیوٹ (آئی کی اے پی) کے فیلو ممبر ہیں اور قانونی آڈٹ میں ماہری رکھتے ہیں۔

    وہ چند سالوں سے آئی کی اے پی کی پروفیشنل اسٹینڈرڈز اور ٹیکنیکل ایڈوائیزری کمیٹی کا رکن رہے ہیں اور وہ ایس بی پی - آئی کی اے پی کوآرڈینیشن کمیٹی کے بھی رکن ہیں

  • محترم یوتشیکا ماتسوکا

    نان ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر

    محترم ماتسوکا جاپان کی کوانسی گکوئن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اپریل 1991میں اورکس کارپوریشن میں شمولیت اختیار کی اوراورکس کارپوریشن، جاپان اور دیگر اورکس گروپ کمپنیوں میں مختلف سینئر عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تاحآل جناب ماتسوکاآپریٹنگ آفیسرگروپ اسٹریٹجی یونٹ، گلوبل بزنس گروپ اورکس کارپوریشن کے سربراہ اور اورکس کارپوریشن میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اورکس کارپوریشن، جاپان کے نامزد ڈایئریکٹر کی حیثیت سی مختلف اورکس کمپنیوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • محترمہ کیکو واتانابے

    نان ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر

    محترمہ کیکو وتانابے نے 1991 میں اورکس کارپوریشن میں شمولیت اختیار کی، اور اورکس گروپ میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جن میں اوورسیز کنسولیڈیٹڈ اور جوائنٹ وینچر کمپنیاں شامل ہیں۔ وہ اورکس لیزنگ ملائیشیا برہاد کی ڈائریکٹر اور نائب صدر کے طور پر کام کر چکی ہیں جس نے خطے میں متنوع مالیاتی خدمات فراہم کی تھیں۔ فی الحال، وہ تھائی اورکس کمپنی لمیٹڈ کی ایگزیکٹو نائب صدر ہیں۔ وہ گاکوشوئن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں۔ جاپان۔

  • مسٹر کازوہیٹو انوئی

    نان ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر

    واسیڈا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل جناب کازوہیتو اینوئے نے 1989 میں اورکس کارپوریشن میں شمولیت اختیار کی اور جاپان، برطانیہ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں اورکس گروپ کی مختلف کمپنیوں میں اعلیٰ سطح کے عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اس وقت جناب اینوئے سنگاپور میں اورکس لیزنگ کے نائب منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ اور سی آئی ایس میں اورکس گروپ کی کمپنیوں کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جناب کازوہیتو اینوئے اس سے قبل 2010 سے 2016 تک او ایل پی کے بورڈ پر غیرانتظامی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

  • محترم ریمن ایلفرے

    نان ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر

    جناب ریمن ایلفرے1990سے اوایل پی سے وابسطہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کمپنی کے مختلف سینئیر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ او ایل پی میں ان کی حالیہ تقرریوں میں کمپنی سیکریٹری، چیف فنانشل آفیسراور گروپ جنرل مینیجر پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی شامل ہیں۔ اپریل 2020 میں انہوں نے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ جناب ایلفرے اوایل پی موداربا (سابقہ اورکس موداربا) کی مینیجمنٹ کمپنی اوایل پی سروسز پاکستان لمیٹڈ(سابقہ اورکس سروسز پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈمیں نامزد ڈایئریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

  • محترم شاہین امین

    چیف ایگزیکٹیو

    محترم شاہین امین نے دسمبر1986میں اوایل پی میں شمولیت اختیار کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد جنوری 1992میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر مقرر  کا بانی جنرل مینیجر مقرر کیا گیا اور  SAOGہوئے۔  جناب امین کو عمان لیزنگ کمپنی 
    سال 2000 میں ینال فنانس کمپنی (سابقہ سعودی اورکس لیزنگ کمپنی) کا بانی جنرل مینیجر مقرر کیا گیا۔ جناب امین نے اسکول آف بزنس، یونیورسٹی آف شکاگو سے ایم بی اے اور نیویارک یونیورسٹی کے سٹرن اسکول سے مینیجمنٹ میں ایگزیکٹیو ایم ایس کی اسناد حاصل کی ہیں۔

آڈٹ اور رسک کمیٹی

جناب راشد احمد جعفر

چیئرمین

محترمہ کیکو واتانابے

ممبر

مسٹر کازوہیٹو انوئی

ممبر

محترم ریمن ایلفرے

ممبر

 

کریڈٹ کمیٹی

محترم یوشیکامتسوکا

چئیرمین

محترم شاہین امین

ممبر

محترم ریمن ایلفرے

ممبر

 

ہئیومن ریسورس اینڈ ریمیونریشن کمیٹی

جناب انور منصور خان

چئیرمین

محترم یوشیکا مٹسوکا

ممبر

محترم خالد عزیز مرزا

ممبر

محترم شاہین امین

ممبر

 

معاوضہ کمیٹی

جناب راشد احمد جعفر

چئیرمین

جناب خالد عزیز مرزا

ممبر

محترم یوتشیکا ماتسوکا

ممبر

 

ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ

محترم اسد علی

 

 

چیف فنانشل آفیسر

جناب عابد حسین اعوان

 

 

ہیڈ آف کمپلائنس

محترم راشد احمد

 

 

کمپنی سیکریٹری

محترم سلمان علی

 

 

رجسٹرار اینڈ شیئر ٹرانسفر آفس

فیمکو شیئر رجسٹریشن سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ,
8-اے ایف، ہوٹل فاران کے قریب، نرسری
بلاک-6، پی ای سی ایچ ایس، شاہراہ فیصل،
کراچی.
ٹیل: (92-21) 34380101-5، 34384621-3
info.shares@famcosrs.com.pk : ایمیل
www.famcosrs.com.pk : ویب سائٹ