او ایل پی مایئکرو فنانس

او ایل پی مایئکرو فنانس
اپنے چھوٹے کاروبار کو بڑھائیں
او ایل پی مایئکرو بزنس اور انٹرپرائز کے قیام اور ترقی کے لیے مختصر سے درمیانی مدت کے لیے قابل اعتماد مالیاتی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ مائیکرو فنانس پروگرام کا ہدف شہری اور دیہی غریبوں کی معاشی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے تاکہ کمیونٹیمیں آمدنی حاصل کرنے والے افراد میں اضافہ ہوسکے۔ او ایل پی اپنے مائیکرو فنانس پروگرام کے تحت درج ذیل مصنوعات کی پیشکش کرتا ہے۔

مایئکرو لیزنگ
ملک بھرمیں چھوٹے کاروباری افراد کو منافع کمانے کی بنیاد پر فنانسنگ کی فراہمی۔ او ایل پی آلات اور مشینری کے لئے مایئکرو لیزنگ اسکیم کے تحت پیداروراری اثاثوں جیسے جنریٹر، فوٹوکاپی اور لیتھ مشینیں وغیرہ کی مالی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

مائیکرو کریڈٹ
اوایل پی مائیکرو کریڈٹ لون گروپ قرضہ دینے کے طریقہ کار پر مبنیہے جس کے ذریعے پانچ خواتین کے ہم مرتبہ گروپس کو خود منتخب کیا جاتا ہے اور 20 قرض دہندگان کی کریڈٹ کونسل میں شامل کیا جاتا ہے۔ مایئکرو کریڈٹ سہولت میں کسیاثاثی ضمانت کی ضرورت نہیں ہے اور مصنوعات اور خدمات تک رسائی فوریممکن ہے۔

قرض کی وصولی اس بنیاد پر ہوتی ہے کہ کونسل کا ہر رکن اپنے ساتھیوںکی ذمہ داری لیتا ہے اور ہنگامی صورتحال یا عدم ادائیگی کی صورت میں جو خواتین کونسل تشکیل دیتی ہیں وہ بروقت ادائیگی کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔

20 خواتین پر مشتم کونسل شادی شدہ، طلاق یافتہیا بیوہ خواتینصارفین پر مشتمل ہوتی ہے۔ طلاق یافتہ اور بیوہصارفین کو گروپ قرض دینےکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیںیا اپنے موجودہ کاروبار کو بڑھا کر اپنے لیے کما سکیں۔
غربت کے خاتمے کا پروگرام
پاکستان سینٹر فارری ہیبی لیئشن آف ڈس ایبل کے تعاون سے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر اور پاکستان سینٹر فار دی ہیبلیٹیشن آف دی ڈس ایبلڈ کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کو آمدنی پیدا کرنے کے لئے نرم مدتی فنانسنگ فراہم کی جاتی ہے۔

این جی اوز سے روابط
1 مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے مالیاتیسہولیات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور ملینیئم ڈیویلپمنٹ اہداف کی جانب مثبت کردار ادا کرنے کے لئے، اوایل پی نیے گھریلو خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنا شروع کر دی ہےاور اس سلسلے میں مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے:
1 اثاثہ، لاہور (پنجاب)۔
2 مرکز برائے خواتین کوآپریٹو ڈویلپمنٹ (پنجاب)۔
3 انڈس ریسورس سینٹر، سہون (سندھ)۔
4 ماروی سماجیترقیاتی تنظیم، حیدرآباد (سندھ)۔
5 نوجوان سماجی تنظیم، جوہی (سندھ)۔
6 دیہی ترقیاتی تنظیم (سندھ)۔

اہلیت
اوایل پی تمام کاروباری اداروں سی پوچھ گچھ کرےگا۔
کاروباری خواتین اور جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کے لئے مالی معاونت کی تلاش میں ہیں وہ اس فنانسنگ اسکیم سے مستفید ہو سکتی ہیں۔